نیویارک (اے پی اے) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ پاکستانی علاقے جلوزئی میں خیمہ گھروں میں موجود ہزاروں افراد بدحالی کی زندگی گزار رہے ہیں، آگ برساتی گرمی ہو یا ٹھٹھرتی سردیاں یہاں کے مکینوں کی زندگی دونوں صورتوں میں مشکل ہو جاتی ہے۔ تین سال سے جاری پرتشدد واقعات نے مہاجرین کو لاچار اور بے بس کر دیا۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری جنگ کے باعث مہاجر کیمپوں میں مقیم ہزاروں ا فراد کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے علاوہ موسم کی شدتوں کا بھی سامنا ہے۔ پاکستان کے ان علاقوں میں امن نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اگرچہ پاکستان امریکہ مخالف طالبان کے خلاف مناسب کارروائی کر رہا ہے تاہم اسلام آباد پر قبضے کا خواب دیکھنے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے سے ہچکچا رہا ہے۔ 15 لاکھ لوگ طالبان اور حکام کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بے گھر ہو چکے ہیں۔