قوم کی بہادر بیٹی ملالہ کو سلام پیش کرتے ہیں: اشرف خان

Oct 17, 2012

لاہور (پ ر) قوم کی بہادر بیٹی ملالہ کو ہم سلام پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسکو جلد صحتیابی دے۔ ان خیالات کا اظہار ہاﺅس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سی بی اے ورک مین یونین کے چیئرمین محمد اشرف خان، گروپ ہیڈ ندیم رفیع خان، ملک احتشام الحسن، سید قمر حسین زیدی، نذر حسین، عبدالجبار، ملک محمد عارف نے ملالہ کی صحتیابی کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب میں کیا۔

مزیدخبریں