لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور صوبائی سیکرٹری فنانس اورنگزیب برکی نے کہا ہے کہ آمریت کی پیداوار لیڈر عوام کو بیوقوف بنا کر اقتدار پر قابض نہیں رہ سکتے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہر دور میں ملک اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ موجودہ اتحادی حکومت نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہے مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔