لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے 384 ایڈہاک ڈاکٹروں کو دسمبر تک کی تنخواہوں کےلئے 9 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے۔ واضح رہے کہ ایڈہاک ڈاکٹروں کی تعیناتی اس سال جون میں کی گئی تھی ان کو جولائی کے بعد تنخواہ نہیں دی گئی تھی اب محکمہ خزانہ پنجاب نے ایڈھاک ڈاکٹروں کی 5 ماہ کی تنخواہیں دینے کےلئے 9 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔