پابندےوں کے باوجود اےران کےلئے امرےکی برآمدات مےں اضافہ

واشنگٹن(آن لائن)امرےکی اقتصادی پابندےوں کے باوجود اےران کےلئے امرےکی برآمدات مےں رواں سال تقرےباً اےک تہائی کا اضافہ ہوا ہے،برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے جاری اعداد وشمار مےں بتاےا گےا ہے کہ 2012ءکے پہلے 8ماہ مےں اےران کےلئے امرےکی برآمدات اضافہ کے ساتھ19کروڑ95لاکھ ڈالر کی رہی ہےں،جو اس سے قبل 15کروڑ 80لاکھ ڈالر کی تھی،اعداد وشمار کے مطابق ڈےری مصنوعات اور طبی آلات جن کی وزارت خزانہ کے برآمدی لائسنس کے تحت اےران کو فروختگی کی اجازت ہے،پابندےوں اور ادائےگےوں مےں مشکلات کے باوجود ان کی ترسےل جاری ہے،ان پہلے آٹھ مہےنوں مےں اےران کو امرےکہ کی جانب سے سب سے زےادہ برآمد ہونے والے اشےاءمےں گندم اور دےگر اناج شامل ہے،جس کی مالےت 8کروڑ92لاکھ امرےکی ڈالر رہی،جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران ان اشےاءکی برآمدی لاگت 2کروڑ10لاکھ تھی،گزشتہ سال کے مقابلے مےں فارما سوٹےکل مصنوعات کی برآمد2کروڑ67لاکھ ڈالر سے کم ہوکر1 کروڑ49لاکھ امرےکی ڈالر تک آگئی ہےں، تاہم دےگر کئی شعبوں مےں برآمدات مےں اضافہ ہوا ہے،جن مےں ڈےری مصنوعات، مےڈےکل ، ڈےنٹل اور سرجےکل آلات شامل ہےں۔

ای پیپر دی نیشن