اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت کم ہوکر95.45روپے ہوگئی

Oct 17, 2012

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) ڈالراور برطانوی پاﺅنڈ میں کمی جبکہ یورو میں اضافے کے باعث ڈالرکی قیمت مزید15 پیسے کمی پر95.45روپے پرآگئی جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید95.40روپے سے کم ہوکر95.25روپے اورقیمت فروخت 95.60روپے سے کم ہوکر 95.45 روپے پر بند رہی برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 20پیسے کمی اوریورو کی قیمت میں 20پیسے اضافہ رہا برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید153.00روپے سے کم ہوکر 152.80روپے اورقیمت فروخت 154.00 روپے سے کم ہوکر 153.80 روپے کی نچلی سطح پر بند رہی یورو کی قیمت خرید 123.00روپے سے بڑھ کر 123.20 روپے اورقیمت فروخت 124.00روپے سے بڑھ کر 124.20 روپے کی بلند سطح پر بند ہوگئی ہے جبکہ موجودہ ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالرو دیگر کرنسیوں کے نسبت روپے کی قیمت میں مجموعی طورپر استحکام کا رحجان جاری رہا۔ معاشی ماہرین کو توقع ہے کہ اس طرح ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے مثبت اقدامات جاری رہے تو آئندہ دنوں ڈالرکی قیمت میں 95روپے سے زائد کمی واقع ہوگی۔

مزیدخبریں