اگلی سربراہی کانفرنس پاکستان میں ہو گی‘ فری ٹریڈ زون بننا چاہئے: ایکو رہنما

باکو (نیٹ نیوز) ای سی او سربراہی اجلاس نے مشترکہ اعلامیہ کی منظوری دیدی ہے۔ آذربائیجان کے صدر علیوف نے کہا ہے کہ ای سی او کا آئندہ سربراہی اجلاس پاکستان میں ہو گا۔ ترک وزیراعظم طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی چاہتا ہے کہ ایکو تنظیم مزید مضبوط اور بااثر ہو۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 20برسوں کے دوران دنیا کئی قسم کی بڑی اقتصادی اور سیاسی تبدیلیوں سے گزری ہے۔ اردگان کا کہنا ہے کہ ایکو ممالک کی کل جی ڈی پی 1.7ٹریلین ڈالر ہے جوکہ پوری دنیا کی 2.4فیصد بنتی ہے۔ فی کس آمدن 4ہزار ڈالر سالانہ اور تجارتی حجم 768ارب ڈالر ہے جوکہ پوری دنیا کا 2فیصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسوں کے نظام میں اصلاح سے تجارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایکو چاہتی ہے کہ 2015ءسے قبل علاقے کو فری ٹریڈ زون بنا دیا جائے۔ تاجک صدر نے کہاکہ علاقے کو فری ٹریڈ نہ صرف بنانا، افراد کا آسانی سے ایک دوسرے کے ملکوں میں آنا جانا، پانی اور توانائی کے وسائل میں اضافہ ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ توانائی کے معاملے پر انتہائی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے معاہدوں پر کام تیز کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے دوشنبے ڈیکلیئریشن کا بھی حوالہ دیا اور کہاکہ ایکو توانائی وزراءنے توانائی ایکشن پلان 2011-15ءکی منظوری دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...