اسلام آباد (خبر نگار) الیکشن کمشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر رحمن ملک سمیت 34 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت بحال کر دی ہے جبکہ 120 کی رکنیت بدستور معطل ہے۔ سینٹ کے 8، قومی اسمبلی کے 12، پنجاب اسمبلی کے 12، سندھ اور خیبر پی کے اسمبلی کے ایک ایک رکن نے اپنے مالی گوشوارے جمع کرائے ہیں جس کے بعد ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے رکن ملک شکیل اعوان، عابد شیر علی اور کمشالہ طارق نے بھی تالی گوشوارے جمع کرا دئیے ہیں۔
مالی گوشوارے جمع کرانے پر رحمن ملک سمیت 34 ارکان کی رکنیت بحال
Oct 17, 2012