سندھ کی مختلف سیاسی جماعتوں کے علاقائی عہدیداروں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے علاقائی عہدیداروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے کہا کہ حیدر آباد کے جلسے میں پی پی نے جو زبان استعمال کی وہ اچھی سیاست کا طریقہ نہیں۔ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو نواز شریف چٹان کی طرح کھڑے تھے ورنہ حکومت کب کی گر جاتی۔ حکومت کے اتحادی بھی اس کو چھوڑ گئے، ہمارے لوگوں پر کریکر دھماکوں کے الزامات لگانا اور ان کے گھروں پر بلاجواز چھاپے مارنا غلط ہے۔سٹاف رپورٹر کے مطابق غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا وقت گذر چکا ہے، اب عوام عام انتخابات کے منتظر ہیں، خواہش تو ہماری یہ ہے کہ دیگر جماعتوں سے انتخابی اتحاد کریں تاہم ضرورت پڑنے پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرسکتے ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والی سابق وفاقی وزیر غلام نبی میمن کی صاحبزادی گل میمن سمیت پیپلز پارٹی، اے این پی، مسلم لیگ (ق)، پی ٹی آئی و دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت کے موقع پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سلیم ضیاء، صوبائی سےکرےٹری اطلاعات علی اکبر گجر، سےکرےٹری مالیات رانا احسان، سینئر رہنما زےن انصاری، بلال اعجاز شفیع، سلطان خان جوہری، امین مانا، انجینئر شاہ میر، ملک ریاض اعوان، راجہ انصاری، اظہر سہریانی، میاں تےمور ارباب، سعید اللہ آفریدی، راناصفدر جاوےد، غلام مصطفی اےڈووکےٹ،کھےل داس، اعظم لوہانی، اسلم خان دیگر بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...