پی پی 92 کا ضمنی الیکشن، جیالوں نے ڈنڈے مار کر مسلم لیگ (ن) کے 5 کارکن زخمی کر ڈالے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی اسمبلی کے حلقہ 92 مےں ضمنی انتخابات کے پہلے ٹاکرے مےں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے مسلم لےگ ن کے پانچ کارکنوں کو ڈنڈے سوٹے مارکر زخمی کردےا۔ بتاےا گےا ہے کہ نوشہرہ سانسی مےں رانا رےاض نے پےپلزپارٹی کے امےدوار لالہ اسداللہ پاپا کا انتخابی دفتر بنارکھا تھا جس کے سامنے مسلم لےگ ن کا اےک کارکن گلزار اپنے امےدوار نوازچوہان کی دےوار لکھوا رہا تھا جس پر پےپلزپارٹی نے مزاحمت کی اور دونوں گروپوں مےں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گےا۔ جھگڑے کے نتےجہ مےں مسلم لےگ ن کی شبانہ بی بی اور محمد اقبال، انور، منظور اور ارسلان کو مارمار کر جےالوں نے زخمی کردےا۔

ای پیپر دی نیشن