اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیلم جہلم ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے التوا کا امکان پیدا ہو گیا چین کی تعمیراتی کمپنیوں نے فنڈز نہ ملنے پر وزارت پانی وبجلی کو خط لکھ دیا جس میں 20 اکتوبرکو کام روکنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔ 274 ارب روپے کے منصوبے کو 2016ءتک مکمل کیا جانا ہے۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ فنڈز نیلم، جہلم ہائیڈل پاور پراجیکٹ کو دیئے جائیں گے نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ ترجیح ہے بند نہیں ہونے دیں گے۔