لاہور (جاوید یوسف سے) صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کے ملتان میں تعینات کنسلٹنٹ عبدالرحمن نے گزشتہ روز صوبائی محتسب خالد محمود کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا جسے صوبائی محتسب نے منظور کر لیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق عبدالرحمن کے کسی رشتہ دار نے ان کیخلاف ملتان میں درج ہونے والے ایک مقدمہ کو خارج کرنے کی درخواست دی۔ عبدالرحمن نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پولیس کو کیس خارج کر کے رپورٹ طلب کی۔ اس دوران محکمہ پولیس نے ملتان ہائی کورٹ میں عبدالرحمن کے فیصلہ کو چیلنج کر کے موقف اختیار کیا کہ کنسلٹنٹ کو مقدمہ خارج کرانے کے احکامات جاری کرنے کے اختیارات نہیں تھے۔ کنسلٹنٹ نے استعفیٰ صوبائی محتسب کو پیش کر دیا۔ استعفیٰ منظور ہونے کے بعد کنسلٹنٹ نے ملتان سے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔
اختیارات کا ناجائز استعمال، صوبائی محتسب ملتان سیکرٹریٹ کا کنسلٹنٹ مستعفی
Oct 17, 2012