نوشہروفیروز/ٹھٹھہ (آئی این پی) نوشہروفیروز اورٹھٹھہ میں دو ٹریفک حادثات کے نتیجے میںخواتین اور بچوں سمیت 10افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے زخمیوں میں 8افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پال گوٹھ میں کراچی سے آنیوالی کوچ گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ39 زخمی ہوگئے۔ادھر ٹھٹھہ میں مکلی بائی پاس پر بھی ایک حادثہ پیش آیا۔ جہاں مرغیوں سے بھری پک اپ وین کراچی جاتے ہوئے مخالف سمت سے آنیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوئے۔