لاہور (سٹاف رپورٹر) ملالہ یوسف زئی پر پاکستان دشمن عناصر نے حملہ کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جس میں ہمارے حکمران ان کے مدد گار بنے ہوئے ہیں ملک بھر میں کامیاب یوتھ کنونشنز نے ثابت کر دیا کہ یوتھ جماعت اسلامی کے ساتھ ہے۔ ممبرسازی مہم میں لاکھوں نوجوانوں کی شرکت سے شباب ملی طاقت بن کر ابھری ہے۔ آئندہ الیکشن میں یوتھ کا ووٹ اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر شباب ملی پاکستان عتیق الرحمن نے صدر شباب ملی خیبر پی کے ڈاکٹر ابرار کی قیادت میں آئے ہوئے خیبر پی کے کے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔