لاہور (پ ر) اسماءالحسنیٰ فاﺅنڈیشن نے ٹاﺅن شپ میں خواتین نے ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں مہک فاطمہ، فرزانہ بلوچ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملالہ کے واقعہ پر سیاست چمکانے کی بجائے صرف اس عزم کا اظہار کرنا چاہئے تھا کہ وہ تعلیم اور امن کی خواہش رکھنے والی ہر بچی کو مکمل تحفظ فراہم کرینگی۔ آئمہ ظفر، رمیضہ نعمان، صفیہ قادری اور آسیہ نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی آڑ میں کچھ دوسرے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔