کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی لہرمیں محکمہ تعلیم کے آفیسراوردوسیاسی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اورنگی منگھوپیر اورکنواری کالونی میں متحارب گروہوں میں ہونے والی فائرنگ کے بعد رینجرزاورپولیس نے رات گئے ٹارگٹ آپریشن کا آغازکیا رینجرزنے حاجی مرید کالونی میں آپریشن کے دوران درجن سے زائد افرادکوحراست میں لے کراسلحہ اورمنشیات برآمد کرلیں۔ دوسری جانب اورنگی منگھوپیرکنواری کالونی میں ضلع غربی کی سات تھانوں کی نفری نے علاقے کوسیل کرکے گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد افراد کوحراست میں لے لیا جن سے تین پستول ایک رپیٹرودیگراسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ گرفتارافراد کونامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے.
کراچی: اورنگی ،منگھوپیراورکنواری کالونی میں مختلف گروہوں کےدرمیان فائرنگ, رینجرزاورپولیس کا ٹارگٹ آپریشن, چالیس سے زائدا فراد کوحراست میں لے کراسلحہ اورمنشیات برآمد کرلی۔
Oct 17, 2012 | 09:44