ملک بھرمیں موسم سرما کا آغازہونے کے قریب ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہورہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی، سب سےزیادہ بارش گوپس میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج سب سے کم درجہ حرارت قلات میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔