ڈیموں میں پانی کی سطح میں کمی کاسلسلہ بدستورجاری ہے، تربیلاڈیم میں پانی کا لیول اکیس فٹ تک کم ہوگیا ہے۔

Oct 17, 2012 | 16:49

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ساڑھے پندرہ سوفٹ ہے جبکہ پانی کا لیول اکیس فٹ کمی کے ساتھ پندرہ سوانتیس اعشاریہ ایک چھ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیم میں پانی کی آمد ساڑھے انتالیس ہزارکیوسک ہے جبکہ اخراج ساٹھ ہزارکیوسک ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی انتہائی سطح بارہ سوبیالیس فٹ اورپانی کا لیول گیارہ سوچھیانوے اعشاریہ آٹھ صفرفٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد چودہ ہزارچارسواکیاون جبکہ اخراج تینتیس ہزارکیوسک ہے۔

مزیدخبریں