حلب میں حکومتی فورسز اورباغیوں میں شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہےجسمیں گزشتہ روزایک سوپچاس سے زائد افراد ہلاک ہوئےتھے جبکہ لڑائی کےدوران بھاری ہتھیاروں کےاستعمال سےتاریخی عمارتیں بھی ملبےکا ڈھیربن گئیں ہیں۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ ہزاروں سال پرانےورثے کی تباہی پرعالمی برادری کی خاموشی ایک جرم ہے۔واضح رہے کہ شام میں گزشتہ سال سے حکومت مخالف باغیوں اورفورسزمیں ہونیوالی جھڑپوں میں تیس ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکےہیں۔