ملالہ یوسف زئی نے برمنگھم کے اسپتال میں دوسری رات بھی سکون سے گزاری، جس کےبعد ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو اطمینان بخش قرار دے دیا ہے۔

Oct 17, 2012 | 20:43

خصوصی رپورٹر

برمنگھم کے نیو کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرعلاج ملالہ یوسف زئی کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم زخمی طالبہ کی نگہداشت میں مصروف ہے۔ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ مضبوط اعصاب اوربلند حوصلے کی مالک ملالہ نے اسپتال میں دوسری رات بھی پرسکون گزاری اور اب اس کی حالت اطمینان بخش ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملالہ کی طبیعت سے متعلق دن میں دوبار بریفنگ دی جائے گی۔ ابتک چھ مختلف شعبوں کے ماہرین ملالہ کا معائنہ کرچکے ہیں جو اس کی قوت برداشت اوربہتری کی صلاحیت سے مطمئن ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ملالہ میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو سکے۔

مزیدخبریں