چیف آف ائرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا پری کوالیفائنگ راؤنڈ شروع

Oct 17, 2014

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستا ن سکواش فیڈریشن  کے زیر اہتمام 25ہزار ڈالر انعامی رقم کی سیریناہوٹل چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے پری کوالیفائنگ رائونڈ مقابلے شروع ہوگئے، پہلے روز 16نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں سے چار کھلاڑیوں  کے پی کے اسماعیل رئوف، عباس شوکت، آرمی کے ریئس خان اور پنجاب کے اسراراحمد نے کوالیفائنگ رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ خیبر پختونخواہ  کے اسماعیل رئوف نے پہلے پنجاب کے محمد فرحان کو اور پھر پنجاب کے مجاہد حسین کو 11-9،11-6،9-11 اور11-6سے شکست دی۔ کے پی کے عباس شوکت نے پہلے کے پی کے سلمان زیب کو اور پھر کے پی کے ذیشان خان کو 11-4، 11-5اور11-8سے ہرایا۔ آرمی کے ریئس خان نے پہلے پی اے ایف کے اویس خان کو اور پھر آرمی ہی کے صدام الحق کو5-11،11-6،11-7 ،9-11 اور11-8سے ہرایا۔ پنجاب کے اسرار احمد نے پہلے پنجاب کے سلمان ہاشمی اورپھر زرعی بنک کے وقار محبوب کو11-9، 5-11،11-7، 8-11 اور11-9سے ہرا کر کولیفائنگ رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔  کوالیفائنگ رائونڈ کے میچزہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔مین رائونڈ کے مقابلے 20سے 23اکتوبر تک ہوں گے۔ 25ہزار ڈالر انعامی رقم کی چیمپئن شپ میں  7  غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں جن میں مصر کے عمر عبدالمیگوئیڈ، قطر کے عبداللہ محمد التمیمی، ویلز کے پیٹر کریڈ، آسٹریا کے عقیل رحمن، اردن کے احمد السراج اور یو اے ای کے عامر ملک شامل ہیں۔

مزیدخبریں