بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

دھرمشالہ (اے پی پی)  بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) جمعہ کو دھرمشالہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں کالی آندھی نے میزبان ٹیم کو  شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن میزبان بھارت نے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کو زیر کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر لی تھی۔

ای پیپر دی نیشن