لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام کبڈی ورلڈ کپ اور ورلڈ کبڈی لیگ کی تیاری کیلئے پنجاب سٹیڈیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے ،جمعرات کے روز کھلاڑیوںکو سخت ورزش کرائی گئی ، فزیکل ٹرینر محمد صدیق نے کھلاڑیوں کوایکسرسائز کرائی، کیمپ میں 30کھلاڑی شریک ہیں کھلاڑیوں کو کبڈی میچز کی ویڈیوز دکھا کر کھیل کے بارے میں لیکچر دیا گیا اس موقع پرکوچ اور کھلاڑیوں میں سوال وجواب کا سیشن بھی ہوا۔