لاہور(خبر نگار)ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور سیکورٹی کے معاملات پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔ انہوں نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کا دورہ پاکستان پر آمادگی بارے بتایا۔ وزیر اعلیٰ نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے تمام تر تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن نچلی سطح پر کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کے فروغ کے لیے مزید سہولیات دینے کا بھی وعدہ کیا۔