جوہربارو (سپورٹس ڈیسک) ملائیشیا میں جاری سلطان آف جوہر انڈر 21 ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا مگر قومی ٹیم مواقع سے فائدہ نہ اُٹھا سکی اور ایک گول سے خسارے میں رہی۔ نیوزی لینڈ نے آغاز میں ہی پاکستان کے خلاف گول کرکے سبقت حاصل کر لی۔ بعدازاں دوسرا گول سکور کیا۔ نیوزی لینڈ کو وقفہ تک دو صفر کی برتری حاصل تھی۔ وقفہ کے بعد نیوزی لینڈ نے تیسرا گول کرکے برتری کو مضبوط و مستحکم کر لیا۔ کھیل کے آخری منٹوں میں پاکستان کو پنلٹی کارنرز ملے جن میں سے دو پر قومی ٹیم نے گول کرکے حریف ٹیم کی برتری کو کم کر دیا مگر کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیاب ہو گیا۔ پاکستان کل ملائیشیا کے مدمقابل ہو گا۔ برطانیہ نے آسٹریلیا کو پانچ ایک سے ہراکر فائنل میںجگہ بنالی۔بھارت میزبان لائیشیا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہراکرفائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔