سپریم کورٹ میں عام انتخابات 2013ء کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں عام انتخابات 2013کوکالعدم قرار دینے کے لئے چیلنج کر دیا گیا ہے، سابق وزیر میاں زاہد سرفراز نے آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر آئینی پٹیشن میں وفاق اور الیکشن کمشن آف پاکستان کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے الیکشن کمشن قانون کے مطابق ایماندارانہ، منصفانہ ، شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا  ہے الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جو کہ آئین کے آرٹیکل 218(3) کی خلاف ورزی ہے، الیکشن  2013ء میں پری پول دھاندلی ہوئی جبکہ پولنگ کے دوران ایسے افراد کو بھی ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی جن کا ووٹ ہی نہ تھا، کم از کم  24 حلقوں جن میں لاہور اور فیصل آباد کے اہم حلقے شامل ہیں اندراج سے زائد ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ عدالت سے استدعا ہے  وہ دائر کردہ پٹیشن کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے جلد سے جلد سماعت کرے اور ان انتخابات کو غیر قانونی اور بے حیثیت قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...