نقل مکانی کرنے والوں کی جلد واپسی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی: صدر ممنون

اسلا م آباد (ایجنسیاں) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے نقل مکانی کرنے والے بے گھر افراد کی عزت و وقار کے ساتھ اْن کے گھروں کو جلد واپسی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو ایوانِ صدر اسلام آباد میں فاٹا سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں ترقیاتی سرگرمیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔  اْنہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام نے خصوصاََ شدت پسندی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں اور  آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے مشکلات سے دوچار علاقوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں امن اور استحکام آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...