اسحٰق ڈار نے سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کی بحالی کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ سے ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلابوں اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بے گھر ہونے والے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے تخمینوں پر مبنی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ان کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران کئے گئے فیصلوں پر فالو اپ کے لئے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا  ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کے منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ وطن واپسی کے بعد انہوں نے پہلی بار وزارت خزانہ میں وزارت کے سینئر حکام سے ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...