افغان نوجوان بھاری اخراجات کے بجائے سادگی سے شادی کرنے لگے

Oct 17, 2014

کابل (اے ایف پی) افغانستان کے نوجوان شادی پر بھاری اخراجات کے بجائے سادگی سے کرنے لگے۔ اس کی مثال وہ 100جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہے جسکا اہتمام ایک این جی او نے کیا تھا جس کے دوران سادہ لباس میں ملبوس جوڑے شادی ہال میں داخل ہوتے ہیں تو شرکاء تالیاں بجا کر انکا استقبال کرتے ہیں۔ ڈانس کی بجائے شاعری کی محفل سجی، سٹیج شو ہوا اور لڑکیوں نے گیت گائے۔ میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا سارا کام جلدی ختم کرو گے تو پھر تمہارے مسائل حل کرنے کوئی جان کیری نہیں آئے گا۔

مزیدخبریں