لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری نے حکومت سندھ کی طرف سے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس عزا کے لئے لاوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہٹانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عزاداری کی راہ میں رکاوٹوں کو ختم کیا جائے، بیوروکریسی کے ہتھکنڈے مسلم لیگ ن کے لئے نیک نامی کا باعث نہیں بنیں گے، ملت جعفریہ کو دیوار سے لگایاگیا تونتائج افسوسناک ہوںگے۔