لاہور (سپیشل رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے یوم عاشور پر موبائل فون سروس پر پابندی کے حوالے سے پولیس اور کمشنروں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق ابھی تک موبائل فون سروس بند کرنے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم اگلے ہفتے کے دوران اس پر تمام اضلاع سے رائے لینے کے بعد فیصلہ کرکے درخواست وزارت داخلہ کو بھجوائی جائیگی تاہم حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کریگی۔
یوم عاشور پر موبائل فون سروس کی بندش، محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس اور کمشنروں سے تجاویز مانگ لیں
Oct 17, 2015