اسلام آباد (آئی این پی) مضاربہ سکینڈل کے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی‘ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا‘ جمعہ کو احتساب عدالت میں مضاربہ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر طارق بھی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے مضاربہ سکینڈل میں شہریوںسے کروڑوں روپے ہتھیائے ہیں۔ عدالت میں ساڑھے 54کروڑ روپے کے مضاربہ کیس میں ملزمان مطیع الرحمن اور ثاقب پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا گیا جس پر عدالت نے 30اکتوبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے شہادتیں طلب کرلیں۔