راولپنڈی (آئی این پی) قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے راولپنڈی کے علاقے جوڑیاں میں جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد قیصر مصطفی کی دو بیٹیوں کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حراست میں لی گئی لڑکیوں کے نام عطرت اور اقصیٰ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی دونوں بیٹیاں پچھلے کچھ عرصے سے جامعہ حفصہ مدرسہ میں زیر تعلیم تھی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں لڑکیوں کو ان کے والد جو گزشتہ روز آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے تھے، ان سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا ہے۔
راولپنڈی: جھڑپ کے دوران ہلاک ہونیوالے دہشت گرد کی 2 بیٹیوں کو حراست میں لے لیا گیا
Oct 17, 2015