حکومت کی غیر ملکی این جی اوز کو 30 نومبر تک ہر صورت رجسٹریشن کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی فلاحی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 نومبر تک اپنی رجسٹریشن وزارت داخلہ کے پاس ہر صورت کروا دیں بصورت دیگر رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو 15 دسمبر کے بعد پاکستان میں کام کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی فلاحی تنظیمیں جو بیرونی مالی معاونت وصول کر رہی ہیں، ان کی یکم اکتوبر 2015ء کو جاری ہونے والی نئی رجسٹریشن پالیسی کے تحت رجسٹریشن وزارت اقتصادی امور کی بجائے وزارت داخلہ کے پاس ہوگی۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...