بھارت: بھیک نہ دینے پر بھکاری شہری کو دبوچ کر ٹرین کے آگے کود گیا، دونوں ہلاک

Oct 17, 2015

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میںبھیک نہ ملنے پر بھکاری آگ بگولاہوگیا اور ریلوے سٹیشن پر کھڑے شخص کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے کر خود بھی خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک شخص ٹرین کے انتظار میں کھڑا تھا کہ ایک بھکاری وہاں آیا اور اس سے 100 روپے بطور بھیک مانگی جس پر سرویش کمار نامی شخص نے بھیک دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے وہاں سے چلے جانے کو کہا جس پر بھکاری برہم ہوگیا اور اس شخص کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔کچھ دیر بعد بھکاری نے سرویش کمار کو یکدم اپنے بازوؤں میں سختی سے جکڑ لیا اور اسے بے دردی سے گھسیٹتے ہوئے پٹڑی پر لے گیا اور اسنے اچانک سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی جس کے باعث موقع پر ہی دونوں کی موت واقعہ ہوگئی۔

مزیدخبریں