بھارت میں دال کی قیمتیں گوشت سے بھی زیادہ

Oct 17, 2015

دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں عام آدمی کے کھانے کا لازمی حصہ تسلیم کی جانے والی دالوں کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔ خاص طور پر ارہر کی دال جس کی گذشتہ ایک برس میں قیمت تقریباً دو گنا ہوگئی ہے۔ اس وقت یہ دال 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے جبکہ گذشتہ برس اس مہینے میں یہ صرف 90 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی۔ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں کئی سارے تہواروں کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں اور اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت مرغی کا گوشت تقریباً 170 روپے فی کلو اور عام گوشت تقریباً 190 یا دو سو روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

مزیدخبریں