شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 64ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ، تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 64 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ ان کی برسی کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز، مذاکروں ، کانفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں تحریک پاکستان سمیت ملک و قوم کےلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گےا۔ نوابزادہ لیاقت علی خان 1857ءکی جنگ آزادی کے بعد مسلم رہنما¶ں کی ان نمائندہ شخصیات میں شامل ہیں جو برطانوی راج کے خاتمے اور مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔مسلم لیگ ن کے صوبائی دفتر مسلم ٹا¶ن میں شہید لیاقت علی خان کےلئے قرآن خوانی ہوئی جس کا اہتمام مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کی صدر مسز ملک نے کیا تھا۔


برسی

ای پیپر دی نیشن