بابا فرید گنج شکرؒ کے عرس کی تقریبات جاری، پرسوں بہشتی دروازہ کھولا جائیگا

پاکپتن (نامہ نگار) سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے 773ویں سالانہ عرس کی 15روزہ تقریبات ساتویں روز میں داخل ہو گئیں۔ تقریبات میں شرکت کے لئے اندرون ملک اور بیرون ملک سے زائرین کی بڑی تعداد پاکپتن پہنچ گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے زائرین کی سہولیات کے لئے انتظامات زبانی جمع خرچ تک محدود ہو گئے۔ زائرین کے لئے لنگر نہ ہی رہائش کا انتظام ہو سکا۔ جس کے باعث زائرین دربار کے اطراف کی سڑکوں اور گلیوں میں ڈیرے جمانے پر مجبور ہیں۔ عرس کی تقریبات اس وقت اپنے عروج کو پہنچیں گی جب پرسوں پانچ محرم الحرام کو بہشتی دروازہ کو درگاہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی، ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی کے ہمراہ بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کریں گے جہاں سے لاکھوں زائرین گزرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ جو نماز مغرب سے نماز فجر تک کھلا رہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...