لندن (آن لائن) ایک نئی امریکی تحقیق میں یہ دعوی کیا گیاہے کہ سمندر کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے امریکہ کے چار سو سے زائد شہروں کو خطرہ ہے۔ یہ شہر بہت جلد دنیا کے نقشے سے غائب ہو سکتے ہیں۔نیشنل اکیڈمی آف سائنس جنرل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر بڑھتی ہوئی عالمی حدت اور کاربن کے اخراج پر قابو پانے کے اقدامات نہ کیے گئے اور دوہزار پچاس تک مغربی انٹارٹیکا کی برف پگھل گئی تو بیس ملین آبادی کے چار سو چودہ امریکی شہر سمندر میں ڈوب جائیں گے۔
سمندری سطح