شہروں اوردیہات کی ترقی پر یکساں توجہ دی جائے:وزیراعظم  نواز شریف

رائیونڈ میں منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،خواجہ سعد رفیق ،رانا ثنا اللہ اور احسن اقبال نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو پنجاب میں چھوٹے بڑے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔شہباز شریف نے صاف پانی ،تعلیم ،صحت ، سڑکوں اور بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔،نواز شریف نے ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا.انہوں نے شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں توجہ دینے کی ہدایت کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ چھوٹےاورطویل المدتی منصوبوں پرایک ساتھ کام کیا جائے گا،اجلاس میں محرم الحرام سے متعلق سکیورٹی انتظامات اور بلدیاتی انتخابات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اس کے علاوہ این اے ایک سو بائیس کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر بھی غور کیا گیا.

ای پیپر دی نیشن