بنگلہ دیش: جمعیت المجاہدین کے رہنما عبدالاسلام کو پھانسی کی تیاری، سکیورٹی سخت کردی گئی

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کے جنوبی شہر ”کھلنا“ میں ”جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش“ کے رہنما عبدالاسلام کو پھانسی دینے کی تیاری  مکمل کرلی گئی۔ عارف کے نام سے معروف عبدالاسلام کو 2005 میں دھماکے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس حملے میں لوئر کورٹ کے 2 جج مارے گئے تھے۔ سپریم کورٹ نے اگست میں ان کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔ پھانسی دیئے جانے کے تناظر میں شہر بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ جمعیت المجاہدین گروپ پر الزام ہے کہ اس نے رواں بر سیکم جولائی کو ڈھاکہ میں ریسٹورنٹ میں حملہ کرکے 22 افراد کو قتل کردیا تھا۔ مرنے والوں میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔ اس سانحہ کے بعد بنگلہ دیشی سکیورٹی فورسز کریک ڈاﺅن میں 40 کے قریب افراد کو مار چکی ہے۔ ڈھاکہ کیفے حملے کے بعد عدالتوں نے دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت تیز کردی ہے۔ اسی مقدمہ میں جمعیت المجاہدین کے 6 دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو مارچ 2007 میں پھانسی دیدی گئی تھی۔ 17 اگست 2005 کو گروپ نے ملک کے 64 میں سے 63 اضلاع میں 400 سے زائد چھوٹے دھماکے کئے تھے۔
جمعیت المجاہدین

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...