اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں چوتھے نیوکلیئر پاور پلانٹ چشمہ یونٹ 3 کا آغاز ہوگیا ہے جس سے پیدا ہونے والی بجلی قومی گرڈ سٹیشن کو ملنا شروع ہوگئی ہے۔ ملک میں حالیہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام چشمہ یونٹ 3 کا آغاز ہوگیا ہے۔ ابھی تک منصوبے کو ٹرائل کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے اور دسمبر 2016ءمیں منصوبے کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا جائے گا۔ منصوبے سے 375 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ سٹیشن کو ملے گی۔ ملک میں پہلا نیوکلیئر بجلی گھر 44 سال قبل کراچی میں شروع کیا گیا تھا جبکہ کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے دو منصوبوں پر کام جاری ہے جوکہ 2020ءتک مکمل ہوجائے گا۔ ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے تربیلا فور توسیعی منصوبے سے آئندہ سال سے 1410 میگاواٹ کی اضافی بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد سے آئندہ موسم سرما میں گیس کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
پاور پلانٹ