لاہور (سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان شوتوکان کراٹے چمپئن شپ 5 تا6 نومبر کوساہیوال میں ہوگی۔ مردوں کے 11 اور خواتین کے پانچ ویٹ کاٹا گری میں مقابلے ہونگے۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان شوتوکان کراٹے فیڈریشن کے لاہور میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدرات عنایت اﷲ اور بشیر بٹ چیئرمین فیڈریشن نے کی۔ جنرل سیکرٹری شاہد عتیق نے متفقہ طورپر اعلان کیا کہ سالانہ نیشنل آل پاکستان شوتوکان کراٹے چیمپئن شپ5 تا 6 نومبرکو جمنزیم ہال ساہیوال میں منعقد کی جائیگی جس میں چاروں صوبوں کے ساتھ فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ چمپئن شپ کا افتتاح اکبر مراد ڈویژنل سپورٹس آفسر ساہیوال کریں گے۔