نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مہم خواتین کو ترجیح دینے کے لئے شروع کی گئی ہے۔ بھارتی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ اپنی ماں کے نام کی جرسی پہننے سے ان کی زیادہ شناخت بنے گی۔بھارتی کمپنی نے بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اس مہم کے بارے میں بتایا کہ میں آج تک اپنے والد کا نام پہن رہا تھا، تب تو کسی نے کبھی نہیں پوچھا کہ کوئی خاص وجہ ہے۔ یرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میں جتنا کوہلی ہوں اتنا سروج بھی۔ اس کے علاوہ مڈل آرڈر کے بلے باز اجنکیا رہانے نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ باپ کا نام روشن کرو، لیکن میرے لئے ماں کا نام بھی روشن کرنا اتنا ہی اہم ہے۔