پاکستان اللہ تبارک تعالیٰ کا انعام ہے : سید ہاشم علی شاہ زنجانی

لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی ؒ و حضرت یعقوب حسین زنجانی ، سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تبارک تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے اس کی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار رہنا ہمارا فرض ہے ۔ بھارت پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہا ہے جنہیں امریکہ کی حمایت حاصل ہے ۔ پاک سر زمین کی حفاظت کیلئے پوری قوم متحد ہے ۔ جھوٹی کہانیوں کے ذریعے بھارت کشمیر سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا ۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی فورسز پر بے نقاب کرے ۔ مقبوضہ خطے میں بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ۔ منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔ عالمی ادارے اس خطرناک منصوبے کا نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن