قومی، مذہبی تنازعات کوانتخابات کا موضوع نہ بنایا جائے،خامنہ ای

تہران (صباح نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے صدارتی امیدواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران قومی اور مذہبی امور کو نہ اچھالیں۔سکیورٹی اداروں اور فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاسی اور انتخابی اختلافات میں نہ پڑیں اور سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی طرف سے جاری کردہ ایک ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ قومی بیداری کے بعد مذہبی اور اور قومی نوعیت کے مسائل سیکیورٹی اداروں کے لیے جنون کی شکل اختیار کر چکے ہیں، بالخصوص صوبہ کردستان، عرب اکثریتی علاقہ اھواز، اہل سنت مسلک کی اکثریت کا حامل صوبہ سیستان بلوچستان، آذر بائیجان میں ترک اور ترکمان اقوام یا تومکمل طور پر آزادی چاہتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن