پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا دن منایا گیا

اسلام آباد (آن لائن) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و ذراعت کی اپیل پر ہر سال کی طرح رواں برس بھی 16 اکتوبر کو عالمی یوم خوراک منایا گیا‘ جس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے سماجی تنظیموں، محکمہ خوراک اور ذراعت کے زیراہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ، جس سے خطاب کے دوران ماہرین دنیا بھر میں خوراک کی کمی، اس کے حصول میں حائل مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

ای پیپر دی نیشن