اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے میڈیکل چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں نے ہرنیا کے آپریشن کا مشورہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کو درد کی شکایت ہوئی جس پر وہ اپنا طبی معائنہ کرانے پمز ہسپتال پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مکمل چیک اپ کے بعد ہرنیا کی بیماری کی تشخیص کی اور وزیرداخلہ کو فوراً آپریشن کرانے کی ہدایت کی جس کے چودھری نثار کا آپریشن آئندہ ہفتے میں متوقع ہے۔ وزیرداخلہ کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کی بیماری کی تصدیق کی ہے۔ قبل ازیں ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان جب اپنا معائنہ کرانے کیلئے پمس پہنچے تو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار وہاں پہلے سے ہی اپنا طبی معائنہ کرانے کیلئے موجود تھے تاہم ڈاکٹروں نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا چیک اپ کرنے کے بعد انہیں ادویات تجویز کرکے گھرجانے کی اجازت دے دی۔