پشاور+ جنوبی وزیرستان+ مہمند ایجنسی + لاہور (این این آئی+ اے ایف پی+ بیورو رپورٹ+ایجنسیاں+ نامہ نگار) پاک افغانستان بارڈر برمل سرہ سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے متصل پاک افغان بارڈر برمل سرہ خاورہ میں افغانستان کی طرف سے نامعلوم افراد نے بھاری ہتھیاروں سے سکیورٹی پوسٹ پر فائرنگ کی۔ حملے میں سپاہی ادریس اور سپاہی ارشد شہید ہوگئے جبکہ نائیک سعید زخمی ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی بھی کی اور حملہ آوروں کو پسپا کردیا۔ اے ایف پی کے مطابق حملے کی ذمہ داری کسی نے ابھی تک قبول نہیں کی ہے۔ سکیورٹی حکامنے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ دریں اثناءمہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ کراچی میں سی ٹی ڈی نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سوات گروپ کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد گل خان کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ادھر سبی میں 3 روز قبل اغوا ہونے والے 4 مزدوروں کو لیویز فورس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بحفاظت بازیاب کرالیا۔ لےوےز ذرائع کے مطابق لےوےز فورس نے سبی اور کوہلو کے درمےا نی علاقے تلی مےں کارروائی کر کے 4روز قبل اغوا ہونے والے چا ر مزدوروں کو بازےاب کروا لےا تاہم کارروائی مےں کوئی گرفتاری عمل مےں نہےں آئی۔ واضح رہے مزدوروں کے اغوا کی ذمہ داری کا دعویٰ اےک کا لعدم تنظےم نے کےا تھا۔ ادھر کوئٹہ مےں اےف سی اور پولےس نے کومبنگ آپرےشن کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ اےف سی اور پولےس نے کوئٹہ کے علاقے کچی بےگ اور درخشاں مےں مشترکہ کومبنگ آپرےشن کے دوران کالعدم تنظےم سے تعلق کے شبے مےں2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تےن پستول، اےک رائفل اور اےک اےس اےم جی برآمد کر لےں۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے کراچی کے سائٹ ایریا میں چھاپہ مار کرکالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا اور دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم اور پستول برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد گل خان کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر تھی۔ دہشت گرد گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش تھا اور سوات میں سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ علاوہ ازیں مےڈےا رپورٹس کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ نامہ نگارکے مطابق لاہور میںپولےس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے14مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ آن لائن کے مطابق کراچی کے معروف علاقے لائنز ایریا میں رینجرز نے سرچ آپریشنکے دوران 5 مشتبہ افرادکو گرفتار کر لیام ہے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ بی بی سی کے مطابق کوئٹہ شہر کے سبزل روڈ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں ایران سے متصل ضلع کیج کے علاقے مند میں عسکریت پسندوں کی موجودگی پر کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا جس کا تعلق ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم سے تھا۔ مند میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے شبے میں دس افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیاگیا۔
2 اہلکار شہید
اہلکار شہید