لاہور، جھنگ: گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خاتون اور نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

Oct 17, 2016

لاہور/ جھنگ (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون اور نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیل کے مطابق اچھرہ کے مین بازار کے رہائشی شہباز کی 26 سالہ بیوی سندس کا اپنی ساس رضیہ بی بی کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔گزشتہ روز دونوں میں پھر جھگڑاہو گیا جس پر سندس نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال پہنچا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ متوفیہ کے بھائیوں نے الزام لگایا ہے کہ سندس کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے جس پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔ جھنگ میں محلہ گلاب والا کے 22 سالہ نوجوان یامین نے گھریلو رنجش پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

مزیدخبریں